وہ کمپنی جو آپ کو چار لاکھ روپیہ دے کر یہ مزے کا کام کروانا چاہتی ہے

وہ کمپنی جو آپ کو چار لاکھ روپیہ دے کر یہ مزے کا کام کروانا چاہتی ہے
وہ کمپنی جو آپ کو چار لاکھ روپیہ دے کر یہ مزے کا کام کروانا چاہتی ہے

  

نیویارک(نیوزڈیسک) تعلیم مکمل کرنے کے بعد طلباءکے لئے مشکل ترین کام کسی جگہ انٹرن شپ کرنا ہوتاہے اور کمپنی میں کی جانے والی انٹرنشپ میں مسائل کا سامنا بھی رہتا ہے لیکن اب ایک کمپنی نے ایسی شاندار انٹرن شپ آفر کی ہے جسے کرنے کے لئے آپ دعاکریں گے۔

’یہ چیز ہم سے خریدلیں جب قیامت آئے گی تو یہ آپ کو بچالے گی‘ معروف کمپنی کروڑوں روپے کی ایسی چیز بیچنے لگی کہ خریدنے کیلئے امیر ترین لوگوں کی قطاریں لگ گئیں، ایسا کیا ہے؟ آپ بھی جانئے

تفصیلات کے مطابق ایک ٹریول کمپنیRoyal Caribbeanانسٹاگرام کے ایک خوش نصیب صارف کو پوری دنیا کے سمندروں کی سیر پر لے کرجائے گی۔ خوش نصیب انٹرنی کو تین ہفتے کے لئے تین مختلف کروز پر انجوائے کرنے کاموقع ملے گااور انہیں مفت کھانا، مشروبات اور فلائٹس کے ساتھ3000برطانوی پاﺅنڈ (تقریباًچار لاکھ روپے)نقد رقم بھی ملے گی۔اس انٹرنشپ کے لئے اپلائی کرنے کے لئے آپ کو انسٹاگرام کا استعمال کرنا ہوگا۔انٹرن شپ کرنے والے کو فوٹوگرافر، ڈاکومینٹری میکر اور سٹوری ٹیلر کے کام کرنا ہوںگے ۔دوران سفر اسے بنائی گئی تصاویر کو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرنا ہوں گی اور ساتھ ہی اس کے ساتھ اچھے کیپشن لکھنے ہوں گے۔انٹرنی کو تصاویر اور لوگوں کی کہانیاں انسٹاگرام کے ذریعے دنیا کو بتانی ہوگی۔Royal Caribbeanکاکہنا ہے کہ تقریباً 48فیصد سیر و تفریح کرنے والے لوگ ہالی ڈے کے لئے بکنگ کروانے کے لئے سوشل میڈیا پر انحصار کرتے ہیں۔Intern-ship of the Seasکے نام سے جانے جانی والی انٹرن شپ کے لئے وہ شخص موذوں ہوگا جو اچھا داستان گو، خالص، دیکھنے میں اچھا اور متاثر کن لگے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -