پاکستان کی خارجہ پالیسی

پاکستان کی خارجہ پالیسی

  

مکرمی ! وزیراعظم نواز شریف نے حال ہی میں کہا ہے کہ اس خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کی بنیاد باہمی پر امن تعاون ہے۔ اس امر کا اظہار وزیراعظم نے ایک اجلاس میں کیا جس میں ملک کی خارجہ پالیسی پر غور کیاگیا ۔ اس موقع پر دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا اور یہ بھی دیکھا گیا کہ پاکستان کے سڑٹیجک شراکت داروں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کس نوعیت کے حامل ہیں۔ حکومت خارجہ پالیسی کی تشکیل کے وقت ملک کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتی ہے۔اس ضمن میں پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کی طرف نظر جمائے ہوئے ہے۔نئی امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے متعلق امریکی پالیسی سوچ سمجھ کر تشکیل دی جائے گی۔امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے جو آئے روز شعلہ بیانی سے کام لے کر تعلقات میں بد مزگی پیدا کرتا رہتا ہے۔ لیکن بھارت کی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششیں آج تک ناکامی کا شکار ہوئی ہیں اور آئندہ بھی ہوتی رہیں گی۔(ندا اظہر،لاہور)

مزید :

اداریہ -