بلا لائسنس اسلحہ رکھنے کی اجازت؟

بلا لائسنس اسلحہ رکھنے کی اجازت؟

  

مکرمی!چوری ،ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہاہے۔ اسلحہ کے زور پر نہتے اور غریب عوام کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جمع پونجی سے محروم کردیا جاتا ہے۔ اس کی بڑی وجہ عوام کا نہتا ہونا اور جرائم پیشہ افراد کا اسلحہ سے لیس ہونا ہے۔جرائم پیشہ افراد سفارش اور رشوت کے بل بوتے پر اسلحہ لائسنس آسانی سے حاصل کرلیتے ہیں، جبکہ عام شہری کے لئے اسلحہ لائسنس حاصل کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے پاس اسلحہ ہوتا ہے اگر کوئی شخص مزاحمت کرے تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔ اگر اسلحہ لائسنس ختم کر کے صرف فورسز کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے تو انشاء اللہ وارداتوں میں یقیناًکمی ہوگی یا پھر اسلحہ لائسنس ختم کر کے ہر شخص کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ عام آدمی کے پاس بھی اسلحہ ہو، دونوں برابر ہوں گے تو مزاحمت بھی ہوگی(رانا محمود احمد چک نمبر 58جنوبی تحصیل وضلع سرگودھا موبائل نمبر 0332-3794458)

مزید :

اداریہ -