مکئی کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ ‘پیداوار میں ایک لاکھ ٹن اضافہ ہوا، رپورٹ

مکئی کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ ‘پیداوار میں ایک لاکھ ٹن اضافہ ہوا، رپورٹ

  

اسلام آباد (اے پی پی) 2015ء کے مقابلہ میں 2016ء کے دوران مکئی کے زیر کاشت رقبہ میں 18 لاکھ 33 ہزار ایکڑ کا اضافہ ہوا ہے۔معروف زرعی تحقیق کا احمد فراز خان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2015ء کے دوران ملک میں ایک لاکھ 67 ہزار ایکڑ رقبہ پر مکئی کاشت کی گئی تھی جبکہ گزشتہ برس مکئی کا زیر کاشت رقبہ 20 لاکھ ایکڑ رقبہ تک بڑھ گیا اس طرح مکئی کی پیداوار میں بھی ایک لاکھ ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2015ء کے دوران ملک میں مکئی کی پیداوار 3.97 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ جو گزشتہ سال کے دوران 4.93 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔ اس طرح سال 2015 ء کے مقابلے میں گزشتہ سال کے دوران مکئی کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافہ کا رجحان رہا ہے۔

مزید :

کامرس -