سلطان راہی مرحوم کی 21ویں برسی ،پرستاروں کی فاتحہ خوانی
لاہور(فلم رپورٹر)لیجنڈ سلطان راہی مرحوم کی 21ویں برسی پرگزشتہ روز ان کے پرستاروں نے بڑے پیمانے پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔اس موقع غریب ہنر مندوں فائٹرز اور فنکاروں ڈائریکٹرز کے علاوہ فلمسٹار بہار بیگم جن کی پہچان سلطان راہی کی ماں کے حوالے سے ہے نے شرکت کی۔بہار بیگم نے کہا کہ 21برس گزرنے کے باوجود آج بھی وہ لاکھوں دلوں میں زندہ ہے جو ایک اچھا فنکار ہونے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ میری فلمی مصروفیات کا سب سے بڑا سبب اداکار سلطان راہی مرحوم تھے۔جنہوں نے میرے ہمراہ کام کر کے فلمی کردار ماں بیٹا کو امر بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ خدا سلطان راہی کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اس کے درجے بلند کرے۔لاہور کے علاوہ کراچی اور دیگر شہروں میں بھی سلطان راہی مرحوم کے پرستاروں نے بھی انہیں بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔