ترکی ایران چین اور دیگر ممالک کی فلمیں ریلیز کرنے کی تیاریاں

ترکی ایران چین اور دیگر ممالک کی فلمیں ریلیز کرنے کی تیاریاں

  

لاہور (فلم رپورٹر)ترکی ایران چین اور دیگر ممالک کی فلمیں ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔پاکستان فلم انڈسٹری کوبہتر بنانے کے لئے اب مقامی فلموں کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی فلمیں منگوا کر ریلیز کی جائیں گی۔ان فلموں کی ڈبنگ اردو زبان میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق لاہور کراچی سے کچھ فلم تقسیم کار ایران ترکی اور چین کی فلم انڈسٹری کا دورہ کر کے اپنی فلموں کی ایکسپورٹ ان کی فلموں کی امپورٹ اور مشترکہ فلمسازی کے حوالے سے صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔بھارتی فلموں کی نمائش بند ہونے کے بعد جدید ٹیکنالوجی سے تیار کر دہ سینماؤں کا بزنس بہت کم ہو گیا۔

جبکہ دوسری طرف مقامی فلمیں کم اور غیر معیاری بننے سے بھی سینماؤں کو نقصان پہنچا۔اب ملک بھر میں سینماؤں پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کو بچانے کے لیے نئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔2017ء کو فلم انڈسٹری کے لئے بہتر سال قرار دیا جارہا ہے۔چین ایران اور ترکی میں وہاں کی زبانوں میں ڈب کر کے پاکستانی فلموں کو بھی وہاں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔اس طرح ثقافتی رشتوں کی مضبوطی کو فروغ ملے گا۔فلمی سنجیدہ حلقوں میں نئی منصوبہ بندی پر مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید :

کلچر -