صومیہ خان نے دبئی میں فیملی کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا ،دوستوں کی مبارکباد

صومیہ خان نے دبئی میں فیملی کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا ،دوستوں کی مبارکباد
 صومیہ خان نے دبئی میں فیملی کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا ،دوستوں کی مبارکباد

  

لاہور( فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ صومیہ خان نے دبئی میں فیملی کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔صومیہ خان نے کہا کہ میں اپنی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے والے کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔دبئی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فلمسازی کے معیار میں مسلسل بہتری سے فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئی ہے ،ہمیں اس رفتار پر اکتفا کرنے کی بجائے اسے مزید بڑھانے کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی ۔ صومیہ خان نے کہا کہ پاکستان میں اب معیاری فلمیں بن رہی ہیں جس سے شائقین کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں۔ پاکستانی عوام کی اکثریت اب بھی بھارتی فلموں کی بجائے پاکستانی فلموں کو ترجیح دیتی ہے جو بڑی خوش آئند اور قابل فخر بات ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں میں بھی اس کی حامی ہوں کہ نئے آنے والوں کو بھرپور مواقع ملنے چاہئیں اور یہی ہمار امستقبل ہیں۔

مزید :

کلچر -