شوبزانڈسٹری میں پاؤں جمانے کیلئے اداکاری کی ٹریننگ لے رہی ہوں،سونو بٹ

شوبزانڈسٹری میں پاؤں جمانے کیلئے اداکاری کی ٹریننگ لے رہی ہوں،سونو بٹ
شوبزانڈسٹری میں پاؤں جمانے کیلئے اداکاری کی ٹریننگ لے رہی ہوں،سونو بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبزمیں نووارد اداکارہ وماڈل سونو بٹ نے بتایاکہ وہ شو بزکے افق کا درخشاں ستارہ بننا چاہتی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شوبزمیں نئے لوگوں کی آمد خوش آئندہے یہ نئے لوگ اپنا ٹیلنٹ دکھانے کیلئے شوبزمیں ان ہوتے ہیں اگر ان کی بہتر طریقے سے پرموشن کی جائے تو یہی لوگ کچھ عرصے میں ہی انڈسٹری کے کامیاب اداکار بن کر ابھرتے ہیں ۔سونو بٹ نے کہاکہ وہ شوبزانڈسٹری میں اپنے پاؤں جمانے کے لئے باقاعدہ اداکاری کی ٹریننگ لے رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ گلوکاری میں بھی اپنا نام بنائیں گی جس کے لئے انہوں نے فلم انڈسٹری کے نامور موسیقار سے تربیت لینی شروع کردی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ وہ شوبزکی ہر فیلڈ میں حصہ لیں گی اور سب کو دکھا دیں گی کہ ان کے اندر ٹیلنٹ موجود ہے جس کا استعمال بھی وہ بخوبی کرنا جانتی ہیں۔

مزید :

کلچر -