گلوکار ٹینی ٹیمپا نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

گلوکار ٹینی ٹیمپا نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

  

لندن (این این آئی)برطانوی گلوکار ٹینی ٹیمپا فیشن کی دنیا میں پہنچ گئے۔ لندن میں ہوئے مردوں کے فیشن شو میں پہلی بار ریمپ پر واک کی۔ لندن فیشن ویک کے دوران مردوں کے ملبوسات پیش کئے گئے۔ برطانوی گلوکار ٹینی ٹیمپا نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ انہوں نے برانڈ واٹ وی ویئر کے ملبوسات پہن کر پہلی بار ریمپ پر واک کی۔ شو کی خاص بات لائیو میوزک تھا، جس پر ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کی۔ اٹھائیس سالہ ٹیمپا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رواں برس اپریل میں خواتین اور مردوں کے لئے اپنا فیشن برانڈلانچ کرنے کا اعلان کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا وہ موسیقی ترک نہیں کریں گے۔

مزید :

کلچر -