اداکار ارجن رام پال شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

اداکار ارجن رام پال شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ارجن رام پال زخمی ہوگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجن رام پال کو ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران آنکھ پر چوٹ لگ گئی ہے تاہم ان کی چوٹ شدید نہیں ہے ارجن رام پال نے اپنے ٹوئیٹ میں اپنے پرستاروں کو بتایا ہے کہ ان کو ایک آنکھ سے دیکھنے میں تکلیف ہے تاہم وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ آنکھ پر چوٹ لگنے کے بعد انہیں اندازہ ہوا ہے کہ ایک بحری قذاق کو دنیا ایک آنکھ سے کیسے نظر آتی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد دوبارہ سے شوبز سرگرمیاں شروع کردیں گے۔

مزید :

کلچر -