پاکستانی فنکاروں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،یار محمد شمسی صابری

پاکستانی فنکاروں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،یار محمد ...
 پاکستانی فنکاروں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،یار محمد شمسی صابری

  

لاہور( فلم رپورٹر) جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد پروڈیوسر اور پروموٹر یار محمد شمسی صابری نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ہمارے فنکاروں کی صلاحیتوں کا اعتراف اپنے پرائے سبھی کرتے ہیں ۔ہم کسی شعبے میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں ۔یار محمد شمسی صابری نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ بالی وود ٹیکنالوجی میں لالی ووڈ سے بہتر ہے مگر ٹیلنٹ میں لالی ووڈ آگے ہے ، پاکستان میں نوجوان ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف ان کو ایک ایسے مستقل پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کو سب کے سامنے لا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکار بھارتی فنکاروں سے بہتر ہیں اور بالی ووڈ بھی ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے اور لیجنڈ اداکار محمد علی (مرحوم ) ، زیبا بیگم ، جاوید شیخ ، ہمایوں سعید ، فواد خان ، عاطف اسلم ، علی ظفر ، عمران عباس ، ثناء ، میرا ، صباء قمر ، مائرہ خان ، حیا علی ، حمائمہ ملک اور ریشماں سمیت دیگر فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ۔

ابھی بھی بالی ووڈ پاکستان کے بہترین ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھا رہا ہے ۔ یار محمد شمسی صابری نے کہاکہ اگر حکومت فنکاروں کے لئے ایک مستقل پلیٹ فارم قائم کر دے تو سینکڑوں نئے فنکار فلم انڈسٹری کا حصہ بن کرانڈسٹری کو دوبارہ عروج کی طرف لے جاسکتے ہیں ۔

مزید :

کلچر -