پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانا ہوں گے،زارا شیخ

پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانا ہوں گے،زارا شیخ
 پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانا ہوں گے،زارا شیخ

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل زارا شیخ نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانا ہوں گے اور اس کے لئے ٹی وی میں کام کرنیوالی باصلاحیت اور خوبصورت اداکاراؤں کو بھی فلموں میں کام کرنے کے موقع ملنا چاہیے۔ زارا شیخ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی میرا خواب ہے ، گو کہ میں شوبز میں بہت مصروف ہوں مگر اجتماعی طور پر میں پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کی خواہشمند ہوں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ فلم کے تمام شعبوں میں نئے لوگوں کو مواقع ملنے چاہیے اور خاص طور پر اداکاری کے میدان میں ٹی وی اور سٹیج کے باصلاحیت اداکاروں کو آگے لانا چاہیے تاکہ انڈسٹری میں نئے اداکاروں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع مل سکے ۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی انڈسٹری میں نئے اداکاروں کو متعارف کروانے کا رحجان عام ہے ۔جب تک نئے خون کو آگے آنے کا موقع نہیں ملتا انڈسٹری کی بحالی میں اتنی ہی مشکلات پیش آئیں گی ۔

مزید :

کلچر -