سفارشی کرکٹ بورڈ حکام سے نجات پانی ہو گی: عمران خان

سفارشی کرکٹ بورڈ حکام سے نجات پانی ہو گی: عمران خان

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)تین ٹیسٹ میچوں میں کلین سویپ ہونے والے کرکٹ حکام کو لیجنڈ عمران خان نے لائن حاضر کر دیا۔ ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق قومی کپتان نے کہا ہے کہ ہمیں سفارشی کرکٹ بورڈ حکام سے نجات پا لینی چاہئے، ساتھ ہی مطالبہ کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ نیا ٹیلنٹ لانے کے لئے ڈومیسٹک سٹرکچر میں تبدیلی لانا ہو گی۔

ماضی کے طوفانی بالر نے دعوی کیا کہ پاکستان نے کم ذرائع کے باوجود بھارت سے زیادہ اچھے فاسٹ بالر پیدا کئے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -