ناقص پلاننگ نے قومی کرکٹ ٹیم کو پستی کی گہرائیوں میں دھکیل دیا

ناقص پلاننگ نے قومی کرکٹ ٹیم کو پستی کی گہرائیوں میں دھکیل دیا

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ناقص پلاننگ کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم پستی کی گہرائیوں پرپہنچ گئی،شائقین کرکٹ نے پی سی بی میں میرٹ پر تقرریوں کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے نئے سال کاآغازآسٹریلیاکے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں220رنزسے شکست کے بعدکیا۔اس وقت قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے میں بنگلہ دیش سے بھی پیچھے ہے آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں اس وقت پاکستان آٹھویں نمبرپرہے جبکہ بنگلہ دیش ساتویں نمبرپرہے۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم پانچویں نمبرپرہے جبکہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان ساتویں نمبرپرہے۔قومی ویمنز ٹیم بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم رینکنگ میں ساتویں نمبرپرہے۔شائقین کرکٹ اب بھی پاکستان کے روشن ماضی کویادکرتے ہیں اورشائقین کرکٹ کاکہناہے کہ کسی وقت میں پاکستان دنیائے کرکٹ کی بہتریں ٹیم تھی لیکن پی سی بی میں میرٹ کی بجائے نوازے کی پالیسی کے بعدپاکستان کی کرکٹ مسلسل زوال کاشکارہے جورکنے میں نہیں آرہا۔وزیراعظم کوچاہیے کہ پی سی بی میں تمام شفارشی تقریوں کومنسوخ کرکے میرٹ پرپورے اترنے والے افرادکومقررکیاجائے تاکہ پاکستان کی کرکٹ بہترہوسکے اگریہی حالات رہے توپاکستان کی ٹیم کینیااوریواے ای سے بھی کمترٹیم بن سکتی ہے۔

B

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -