پاکستانی ٹیم آج آسٹریلیا الیون کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گی

پاکستانی ٹیم آج آسٹریلیا الیون کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گی

  

برسبین(اے این این) پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آج ( منگل کو) کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ایلن بارڈر فیلڈ میں وارم اپ میچ کھیلے گی۔آسٹریلیا الیون زیادہ تر نوجوان پلیئرز پر مشتمل ہے، ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد قومی ٹیم نے نئے عزم کے ساتھ برسبین میں پریکٹس شروع کر دی ہے،ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کو جوائن کرنے والے پلیئرز نے بھی سیشن میں شرکت کی، کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ ٹیم نے جسمانی فٹنس کیلئے بھرپور مشقیں کیں جس کے بعد فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ سیشن ہوئے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد کھلاڑی نئے فارمیٹ میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کیلئے پراعتماد ہیں۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -