ایف اے فٹبال ،ٹاٹینہم نے ایسٹن ولا کو 2-0 سے ہرا دیا

ایف اے فٹبال ،ٹاٹینہم نے ایسٹن ولا کو 2-0 سے ہرا دیا

  

لندن (آئی این پی) لندن میں کھیلے گئے ایف اے فٹبال کپ کے میچ میں ٹاٹنہیم کی ٹیم نے ایسٹن وِلا کو دو صفر سے ہرا دیا ہے۔ ایف اے فٹبال کپ کے میچ میں ٹاٹنہیم اور ایسٹن وِلا کی ٹیمیں میدان میں اتریں ، دونوں ٹیموں نے کھیل کے پہلے ہاف میں ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے لیکن کامیابی نہ ملی۔ میچ کے 71 ویں منٹ میں ٹاٹنہیم کی جانب سے بین ڈیوس نے شاندار گول کی مدد سے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلوا دی۔ اس کے بعد ٹاٹنہیم کی ٹیم نے 80 ویں منٹ میں ایک مرتبہ پھر گیند کو حریف ٹیم کی گول پوسٹ کا راستہ دکھا کر دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ مخالف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -