نوجوانوں میں کھیل کا اعلیٰ ٹیلنٹ موجود ہے:رضا علی گیلانی

نوجوانوں میں کھیل کا اعلیٰ ٹیلنٹ موجود ہے:رضا علی گیلانی

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیرہائرایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں سپورٹس کا اعلیٰ ٹیلنٹ موجود ہے ایسے نوجوانوں کو انٹرنیشنل معیار کا کھلاڑی بنانے کیلئے خادم اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا جارہاہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں سپورٹس کے مقابلوں کا جلد ہی انعقاد کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی کورکمیٹی کے اجلاس کے موقع پر کیا ، اجلاس میں ایم این اے شازہ فاطمہ ،سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئراقبال، سابق صدر ہاکی فیڈریشن اختررسول ،انتخاب عالم ،سی ای او لاہورقلندرفواد رانا،ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس زاہد حسین ، ڈائریکٹرایڈمن جاوید رشیدچوہان ، ڈائریکٹرسپورٹس محمد انیس شیخ، ڈائریکٹر پنجاب انفارمیشن اینڈٹیکنالوجی بورڈصائمہ شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹرحفیظ بھٹی موجود تھے، صوبائی وزیرہائرایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے مزیدکہاکہ خادم اعلیٰ سپورٹس مقابلے پنجاب بھرمیں ہوں گے، سپورٹس کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔

،سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئراقبال نے اس موقع پر کہا کہ سپورٹس کے گراؤنڈز آباد ہورہے ہیں پنجاب میں وسیع پیمانے پر سپورٹس پروگرام اور ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں جلد ہی سپورٹس کے مقابلے ہوں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خادم اعلیٰ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جارہا ہے تاکہ ہماری گلی محلوں اور چھوٹے شہروں میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی قومی سطح پرلایا جائے اوروہ انٹرنیشنل لیول پر ملک وقوم کی نمائندگی کرسکیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -