بینظیر بھٹو پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم حرکت الجہاد کا بانی سیف اللہ اخترافغانستا ن میں ہلاک

بینظیر بھٹو پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم حرکت الجہاد کا بانی سیف اللہ ...
بینظیر بھٹو پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم حرکت الجہاد کا بانی سیف اللہ اخترافغانستا ن میں ہلاک

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) افغانستان میں جھڑپ کے دوران کالعدم حرکت الجہاد کا بانی سیف اللہ اخترہلاک ہوگیا ہے جبکہ بینظیر بھٹو شہید پر بھی حملے میں ملوث رہا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیکا میں افغان فورسز سے جھڑپ میں سیف اختر موقع پر ہلاک ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف اللہ اخترچشتیاں کا رہائشی تھا اورپاکستان میں جہادیوں کے سرکردہ رہنماوں میں سے ہونے کیساتھ ساتھ ملا عمر کے مشیر کے طور پر بھی کام کر چکا تھا۔جبکہ حکومت مخالف بغاوت میں ملوث ہونے کا الزام میں جیل کی ہوا کھا کر رہائی کے بعد روپوش ہوگیا اور افغانستان میں رونماہوا۔

سیف اختر کی ہلاکت کی اطلاع اس کے اہلخانہ کو کر دی گئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -