سکول ایجوکیشن اتھارٹی میں 200آسامیاں ختم کرنے کیخلاف احتجاج

سکول ایجوکیشن اتھارٹی میں 200آسامیاں ختم کرنے کیخلاف احتجاج

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بلدیاتی نظام کے بعد حکومت پنجاب کی طرف سے نئی بننے والی سکول ایجوکیشن اتھارٹی میں 200سے زائد ملازمین کی آسامیاں ختم ہونے کے خلاف ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹی کے ملازمین نے چیف ایگزیکیٹو آفیسر ایجوکیشن آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹی کے آفس کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں جزوی ہڑتال کی اور احتجاج کیا۔۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے قیام سے جہاں پہلے چھ ڈی اوز تھے اب تین رہے گئے ہیں اسطرح ماتحت عملے کی پوسٹیس بھی ختم کردی گئی ہیں ملازمین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دس دن کے اندر اندر ملازمین کی پرموشن اور آسامیوں کو بحال نہیں کیا جاتا تو اتھارٹی کے آفس کو تالا لگا دیں گے ۔مظاہرین نے محکمہ ایجوکیشن کو وارننگ دینے کے بعد اپنا مظاہرہ ختم کردیا ۔ملازمین کے پرموشن کے کیسوں پر عملدرآمد کیلئے سمری تیار کی جارہی ہے جلد پیش رفت متوقع ہے، ترجمان اتھارٹی کا موقف۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -