حکومت کی بہتر حکمت عملی سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے،شائستہ ملک

حکومت کی بہتر حکمت عملی سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے،شائستہ ملک

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کلچرل ونگ پنجاب کے صدر مسز ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی بہتر حکمت عملی سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔کالعدم تنظیموں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں لازوال ہیں ۔پاکستان اپنی سرزمین کو کسی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔بھارت خطے میں جوہری ہتھیاروں کے کاروبار کو فروغ دینے کی کوشش کررہا ہے۔پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے اوراپنے دفاع کیلئے ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینٹ کے علاقہ میں ایک نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا بھارت کی جانب سے آئے روز ایٹمی مزائلز کے ناکام تجربے کیے جارہے ہیں ۔اس کے باوجود بھی مودی سرکار باز نہیں آرہی ۔ماضی میں ہونے والے بیشتر خود کش دھماکوں میں بھارتی ایجنسی ملوث رہے ہے۔جس کے ثبوت بھی منظر عام پر آچکے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا پاکستان جرات مند اور بہادری فورسز اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا جانتی ہے ۔ہر طرح کی جاحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔دہشتگردی پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے ۔اس نا سور سے کوئی مغربی اور مشرقی ملک محفوظ نہیں رہا ہے۔تمام عالمی طاقوں کے مل کر اس ناسور سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -