پنجاب حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے فرینڈ لی پالیسیا ں ترتیب دیں ،افضال بھٹی

پنجاب حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے فرینڈ لی پالیسیا ں ترتیب دیں ،افضال ...

  

لاہور( جنرل رپورٹر )کمشنر اوور سیز پاکستانیز کمیشن(او پی سی) پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بزنس فرینڈ لی پالیسیا ں ترتیب دی ہیں ۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے صوبے میں سرمایہ کاری کے منا فع بخش مواقع موجود ہیں ۔ اوور سیز پاکستانیوں کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمندر پارمقیم پاکستانی صوبہ پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھرپور فنی و عملی معاونت فراہم کر رہا ہے جبکہ ا وپی سی صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششوں کا اہم حصہ ہے۔افضال بھٹی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اوور سیز پاکستانیوں کو وی آئی پیز کا درجہ دیتی ہے۔سمندرپار رہنے والے ہم وطن پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں اور قومی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ او پی سی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے قابلِ قدر کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت اب تک ہزاروں اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے جبکہ او پی سی کی ضلعی سطح پر قائم کمیٹیاں بھی اس ضمن میں موثر اور بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -