گریٹر اقبال پارک میں فواروں کا رقص،سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے

گریٹر اقبال پارک میں فواروں کا رقص،سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے

  

لاہور(اقبال بھٹی)گریٹراقبال پارک شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ،لاہوریوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں باہر سے لوگ آرہے ہیں ،گریٹراقبال پارک میں میں لگائے گئے ڈانسنگ فوارے بچوں اور بڑوں کے لئے ایک دلچسپ اور منفرد تفریح بنے ہوئے ہیں ،جس سے سبھی لوگ محظوظ ہو رہے ہیں ،اور گریٹر اقبال پارک ہر وقت عوام سے بھرا رہتا ہے ، صوبائی دارالحکومت میں بنائے گئے گریٹر اقبال پارک میں لوگوں کی دلچسپی روز بروزبڑھتی جا رہی ہے ،لاہور کے شہریوں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداددوسرے شہروں سے بھی گریٹراقبال پارک کو دیکھنے کے لئے آرہے ہیں پارک میں میں بنائے گئے ڈانسنگ فوارے بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ،روز نامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے گریٹر اقبال کے سروے میں لوگوں نے بتایا کہ یہ بہت اچھی تفریح گاہ بنائی گئی ہے،اس میں بچوں اور بڑوں کے لئے وہ سب کچھ ہے ،جس کی وہ تمنا کرتے ہیں ،خاص کر بہت ہی خوبصورت جھیل بنائی گئی ہے ،اور پھر اس میں ڈانسنگ کرتے رنگ برنگے فواروں نے تو پارک میں نور بھر دیا ہے ،اور ہر طرف نور کی کرنیں ہی نظر آتی ہیں ، باہر سے آئی ہوئی ایک فیملی نے بتایا کہ پارک بہت ہی خونصورت ہے ،مگر داخلی راسے بڑے پیچیدہ بنائے گئے ہیں ، ہم لوگ ایک گھنٹے سے بھی زیادہ پارک کے سامنے پھرتے رہے ،اور ہم لوگوں کو اندر آنے کے لئے راستہ ہی نہیں مل رہا تھا ،پھر بڑی مشکلوں سے پراک کے اندر آئے ،داخلی راستوں کے حوالے سے کچھ آسانیاں پیدا کرنی چائیے ،تا کہ باہر سے آنے والے آسانی سے آسکیں ،لاہور کی ایک فیملی نے کہا ،پارک میں سکیورٹی کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے ،پارک کے اندر آتے ہوئے کوئی سخت چیکنگ نہیں کی جاتی ،جو کہ بہت ضروری ہے ،باقی پارک تو بہت ہی خوبصورت اور تفریح سے بھر پور بنایا گیا ہے اس حوالے سے گریٹر اقبال پایک کے پی ڈی سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا ،کہ سکیورٹی کے انتطامات کسی پراہیویٹ کمپنی کے سپرد ہیں ،ان سے سکیورٹی کو مزید سخت اور الرٹ کرنے کا کہا ہے ،اور اب عوام کو یہ شکایات نہیں ہونگی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -