الزام تراشی،انتشار کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ،پرویز ملک

الزام تراشی،انتشار کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ،پرویز ملک

  

لاہور( جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہورصدر وممبرقومی اسمبلی محمد پرویزملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ الزام تراشی،انتشار اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ، چور دروازے سے اقتدار کے حصول کے خواہشمنداور غیروں کے ایجنڈے پر گامزن دھرنا گروپ کو عوام کی ترقی اور فلاح کسی صورت گوارا نہیں ہے،ان ترقی کے دشمن غیر ریاستی عناصر نے پاکستان کی خوشحالی کے سفر میں ہمیں روڑے اٹکانے کی کوشش کی ہے،بلدیاتی نمائندوں کو مکمل با اختیار بنایا جائے گا،اور ترقی کا عمل انہیں کے ذریعے پایا تکمیل تک پہنچے گا،اتنا کام کیا جائے گا کہ لوگ پرویز مشرف کے بلدیاتی نظام کو بھول جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرارکان پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ رمضان صدیق بھٹی، یٰسین سوہل، سیف الملوک کھوکھر۔ ملک وحید،وحید گل،میاں نصیر،چوہدری شہباز احمد،سید توصیف شاہ،اظہر فاروقی، رانا احسن شرافت اور عامر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نا نہام د سیاستدانوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر قوم کو تقسیم کرنے والوں کو اپنے عزائم میں ہر بارناکامی کاسامنا کرنا پڑا، تبدیلی صرف نعروں یا تقریروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات اور کچھ کرنے سے آتی ہے،دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے شوقین گروہ کو اپنے منفی رویوں کو بدلنا ہو گا،عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سچی اور کھری سیاست نے جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو ہر موقع پر شکست دی ہے،انہوں نے کہا کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ انتشار اور افراتفری کی سیاست کون کررہا ہے اورتعمیری سیاست کون کررہاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -