میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا اچانک لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ

میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا اچانک لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر) میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے گزشتہ روز اچانک لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) کا دورہ کیااور صفائی کے نظام پر تعارفی بریفنگ لی۔ منیجنگ ڈائریکٹر بلال مصطفی سید نے میئر لاہور کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کمپنی کے صفائی آپریشنز، جاری اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر جنرل منیجر آپریشنز طاہر مجید، چیف فنانشل آفیسر معیز الرحمن، سربراہ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور، ڈپٹی منیجر پلاننگ مہوش حنیف بھی موجود تھے۔ بلال مصطفی سید نے بتایا کہ کمپنی روزانہ کی بنیاد پر 5ہزار ٹن سے زائد کچرا ماحول دوست انداز میں ٹھکانے لگا رہی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کی اہم شاہراؤں کی مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کی جارہی ہے۔ اس موقع پر میئر لاہور کاکہنا تھاکہ میں ایک عوامی نمائندہ ہوں اورمیرا یقین ہے کہ ہم عوامی نمائندے لاہور سے پیار کرتے ہیں ۔ ہم تب تک مضبوط اور بااختیار نہیں ہو سکتے جب تک ہم عوام کے مسائل کو حل نہیں کرتے۔لاہور میں صفائی کا نظام بہتر انداز میں کام کر رہاہے جس کی مزید بہتری کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -