نوازشریف کیلئے بندگلی سے باہرنکلنا آسان نہیں، ڈاکٹر یاسمین
لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلز فورم کی چیئرپرسن ڈا کٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاناماڈاکے نے شریف خاندان کی اصیلت قوم کی سامنے کھول کر رکھ دی ہے ، نوازشریف کیلئے بندگلی سے باہرنکلنا آسان نہیں، بہالپور میں عوامی عدالت نے توپاناما لیگ کیخلاف اپنافیصلہ سنا دیا ہے ،پی ٹی آئی نے ملک کے سب سے بڑے چور نواز شریف کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے اور پانامہ چوروں کی رخصتی قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو مافیا نے کنٹرول کر رکھا ہے ، نیب کا ادراہ خود مختار اورآزاد بنا نا ہو گا اور ان کی ہیڈکی تقرری سپریم کورٹ کے تحت ہو نی چا ہیے ، نیب کااداراہ فعال نہ ہو نے کی وجہ سے ملک میں کرپشن میں کمی کی بجائے دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ،ایک دن کی کرپشن 12ارب روپے کی ہو رہی ہے ،کرپٹ حکمران نہ کر پشن اور نہ ہی کرپٹ عنا صر کے خلاف کوئی کاروائی کر سکتے ہیں ،۔انہوں نے کہا کہ (ن) کی تجربے کار ٹیم ایک ارب سے زائد مالیت کے نئے نوٹ چھا رہی ہے، گردشی قرضے 660ارب سے تجاوز کر چکے ہیں ، بجلی اور گیس کی لو ڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ، حکمران اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں قوم مایوسی اور اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے پی ٹی آئی نے عوام کے ضمیر کو جھنجوڑا ہے جس سے امید کی صبح طلوع ہوئی ہے اور عوام جان چکے ہے کہ موجودہ حکمران کرپٹ ہے ، انشاء اللہ ملک میں تبدیلی آکر رہے گی اور کر پٹ ٹو لے سے قوم کو نجات ملے گی ۔