راحیل شریف کا 39اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کا سربراہ بننا اعزاز ہے،حافظ زبیر

راحیل شریف کا 39اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کا سربراہ بننا اعزاز ہے،حافظ ...

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)عالمی تحریک تحفظ حرمین شریفین کے امیر علامہ حافظ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کا 39اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کا سربراہ بننا پاکستان کیلئے بہت بڑااعزاز ہے اور اس اقدام یعنی39اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کی سربراہی سے مسلم دنیا میں پاکستان کا کردارقائدانہ کے طور پرہوگا جو وطن عزیز پاکستان کیلئے باعث عزت و باعث فخر ہے وزیر اعظم نواز شریف اور انکی حکومت نے اس معاملے کو سپورٹ کرکے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے عالمی تحریک تحفظ حرمین شریفین کے سینئر نائب امیر علامہ محمد ممتاز اعوان سربراہ ورلڈ پاسبان ختم نبوت اورجے یو آئی کے مولانا حسین احمد جے یو پی پنجاب کے صدر مفتی عاشق حسین جماعت اسلامی کے علامہ شعیب الرحمن،مولانا یوسف احرار تحریک اتحاد امت کے امیر مولانا سید چراغ الدین شاہ اورمولانا محمد آصف ربانی نے کہا ہے کہ 39ممالک کی مشترکہ اسلامی افواج اتحاد کی مخالفت کرنیوالے یہود و ہنود کے آلہ کار ہیں اور وہ بھارت و اسرائیل کی بولی بول رہے ہیں ایسے لوگوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور اگر یہ لوگ باز نہ آئے تو انکے خلاف ہر سطح پر نہ صرف شدید احتجاج کیا جائیگا بلکہ انکے مکروہ عزائم کو قوم کے سامنے لیاجائے گاانہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم جنرل(ر)راحیل شریف کے ساتھ ہے اور انہیں مکمل سپورٹ کرتی ہے انکے خلاف منفی مہم چلانے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی اور بالآخر وہ ناکام و نامراد ہونگے کیونکہ 39اسلامی ممالک کی افواج کا اتحاد دنیا کی ایک چوتھائی قوم 2ارب مسلمانوں کی دل کی آواز ہے اور دنیا بھر کے مسلمان مسلم ممالک کے اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور وہ عالم اسلام کے اتحاد کیلئے دعا گو ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -