(ن) لیگ جمہوریت کا نام لیکرملک میں لوٹ مارکررہی ہے،فرخ جاوید

(ن) لیگ جمہوریت کا نام لیکرملک میں لوٹ مارکررہی ہے،فرخ جاوید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ (ن) لیگ جمہوریت کا نام لیکرملک میں لوٹ مارکررہی ہے جبکہ غریب عوام بھوک اورپیاس سے مررہے ہیں۔شریف خاندان کی اقتدار سے پہلے ایک فیکٹری اب 30 ہوچکی ہے ،وزیراعظم اپنی فیکٹریوں میں اضافے کوملک کی ترقی کہتے ہیں۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کیخلاف بارہ کیسزہیں اگرنیب کا ادارہ آزاد ہوتا توآج حکمران اسمبلیوں کی بجائے جیلوں میں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے اگربڑے ڈاکوؤں پرہاتھ ڈالا ہوتا تو ملک میں روزانہ 12 ارب کی کرپشن نہ ہوتی لیکن افسوس نیب کیوجہ سے کرپشن کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے اوربڑے مگرمچھوں کوپکڑنے کی بجائے انہیں سلیوٹ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ثبوت مانگنے کے بعد حکمرانوں کوبخارہوگیا ہے اوردرباریوں کے منہ لٹک گئے ہیں ،پاناما لیکس کا فیصلہ کرپشن کے خاتمے کی بنیاد بنے گا اورپاکستان کی تقدیربدل دے گا،کرپشن کا دفاع کرنے والا موٹوگینگ جتنی مرضی بڑھکیں مارے جعلی فیتے کاٹنے والے وزیراعظم کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -