بجلی کے 3 منصوبوں میں قوم کے 112 ارب روپے بچائے گئے ،عرفان دولتانہ

بجلی کے 3 منصوبوں میں قوم کے 112 ارب روپے بچائے گئے ،عرفان دولتانہ

  

لاہور( جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں گیس کی بنیاد پر لگنے والے بجلی کے 3 منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے قوم کے 112 ارب روپے بچائے گئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا گیا ہے ۔نچلی سطح سے اوپر تک کرپشن اوربدعنوانی کے خلاف زیروٹالرنس کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔پاکستان کرپشن کے خاتمے کیلئے کامیاب کوششیں کرنے والاجنوبی ایشیاکا واحد ملک ہے دنیا بھر میں موجودہ حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف موثر اقدامات کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں اور قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت سمجھ کردیانتداری کے ساتھ عوام کی فلاح پر صرف کی جا رہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -