پانامہ کیس میں وزیراعظم اور ان کی فیملی پھنس چکے ہیں،صمصام علی بخاری
لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ پانامہ کیس میں وزیراعظم اور ان کی فیملی بُری طرح پھنس چکے ہیں ان کے خلاف گھیراتنگ ہو رہا ہے ، کرپٹ ٹولہ عوام کے سامنے نقاب ہو چکا ہے اور ایسے عناصر کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے ، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے درباری وزیراعظم کو احتساب سے نہیں بچا سکتے،بہاولپور کے جلسے نے ثابت کیا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور وہ ملکی دولت لوٹنے والوں کااحتساب چاہتے ہیں، چیئرمین عمران خان پرعوام مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف ہی واحد پارٹی ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے، انہوں نے کہاکہ ملکی لوٹی ہوئی دولت واپس پاکستان میں آجائے تو عوام کی قسمت بدل سکتی ہے اور ترقی کا نیادور شروع ہو سکتاہے ،سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ کرپشن کے خلاف چیئرمین عمران خان کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور کرپشن کرنے والے انصاف کے کٹہرے میں ضرورکھڑ ے ہونگے۔