ڈاکٹر مراد رکی جانب سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

ڈاکٹر مراد رکی جانب سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق سر گنگا رام ہسپتال میں علاج و معالجہ کی کمی، انتظامی سیٹوں پر بھتہ خوری، سفارشی کلچر، غیر قانونی سائیکل سٹینڈ اور ناقص صفائی سے ایمرجنسی اور وارڈوں کی صورت حال ابتر ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹر کی توجہ علاج و معالجہ کی سہولیات کے بجائے دیگر معاملات کی جانب زیادہ مبذول ہے۔ گزشتہ سال آؤٹ ڈور پارکنگ کو ٹھیکہ میں شامل نہ کرنے کے باوجود انتظامیہ کی ملی بھگت سے گاڑیاں پارک کروا کر پیسے وصول کئے جا رہے ہیں۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ آپریشن تھیٹرز کے لئے استعمال ہونے والے اوزار دھونے والی چار مشینیں سٹور میں خراب پڑی ہیں۔ آپریشن کا ایک سیٹ کئی مریضوں پر استعمال کیا جا رہا ہے جس سے پیپاٹائٹس، کینسر، ٹی بی اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -