شریف فیملی کے وکلا ء راہ فرار تلا ش کررہے ہیں،ڈاکٹر شاہد

شریف فیملی کے وکلا ء راہ فرار تلا ش کررہے ہیں،ڈاکٹر شاہد

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے مریم اورنگزیب کے بیا ن پر ردعمل کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار نہیں ،ن لیگ کے در باری شریف فیملی کا د فاع نہ ہونے پر بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں ن لیگ کے در باری ہر روز نئے انداز میں کہا نیاں سنا کر قوم کو اپنی مہار ت کا قا ئل کر نے کی کو شش کر تے ہیں مگر ان کا ہر جھو ٹ پکڑا جاتاہے اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ شریف فیملی کے وکلا ء راہ فرار تلا ش کررہے ہیں پاناما کیس پر سپر یم کور ٹ کہہ رہی ہے کہ شریف خاندان کے وکلا کو بہت سے معاملات کا جواب دینا ہوگااور دانیا ل عز یز کہہ رہے کہ جس دن ہمارے وکلا کو دلائل کا موقع ملا سارا کیس صاف ہوجائے گااس ساری گفتگو سے اندازہو تا ہے کہ کر یشن لیگ پر یس کانفر نسو ں کے ذر یعے عد لیہ پر د با ؤ ڈالنا چاہتی ہے عد لیہ تو خو د کہہ چکی ہے کہ ن لیگ کے وکلاء کیس میں اپنے دلا ئل مکمل کر یں ان کے وکلاء کیس کو الجھا کر اس سے بچ نکلنے کے راستہ تلا ش کررہے ہیں جو اب کسی صور ت ممکن نہیں شر یف فیملی پاناما کیس میں بری طرح بھنس چکی ہے احتساب کے بغیر اب چھٹی نہیں ملے گی انہو ں نے مز ید کہا کہ سپر یم کور ٹ کے باہر کر یشن لیگ کے در باری جوکر تب کر تے ہیں اس کے ردعمل میں پی ٹی آئی پر یس کانفر نس کر تی ہے تحریک انصا ف عدالت کے سامنے سرخرو ہوگی اور کر یشن کی سیاست کو شکست ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -