عشق رسول ہی تسخیر کائنات کی کنجی ہے، علامہ سید ریاض حسین

عشق رسول ہی تسخیر کائنات کی کنجی ہے، علامہ سید ریاض حسین

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ عشق رسول ہی تسخیر کائنات کی کنجی ہے۔ مسلم نوجوان خود کو سوشل میڈیا کی گندگیوں اور آلودگیوں سے بچائیں۔ سوشل میڈیا کے منفی استعمال سے نوجوان نسل کا اخلاق تباہ ہو رہا ہے۔ جماعت اہلسنّت سوشل میڈیا کے منفی استعمال کی روک تھام کے لئے مہم چلائے گی اس سلسلہ میں ملک بھر میں نوجوانوں کی تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب سے ٹیلی فون پر جماعت اہلسنّت کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سّید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ علماء نوجوان نسل میں امن پسندی بیدار کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ نوجوان کو آداب زندگی سکھانا وقت کی اہم ضروت ہے۔ مغرب پرستی اور فیشن پرستی نے نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار بنادیا ہے۔ مسلم نوجوان آخرت سازی کیلئے قر آن اور صاحبِ قر آن سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں ۔ جماعت اہلسنّت نے نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی تیار کر لی ہے جس پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -