الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹر سبزہ زار میں 100 بچوں میں سویٹر تقسیم

الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹر سبزہ زار میں 100 بچوں میں سویٹر تقسیم

  

لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن نے والنٹیرمینجمنٹ پروگرام کے تحت الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹر سبزہ زار میں 100 بچوں میں سویٹر تقسیم کر دیے۔اِسی حوالے سے الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹر سبزہ زار میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران سمیت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور کالج آف ہوم اکنامکس کے رضاکاروں نے شرکت کی۔اِس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے بڑی محبت، محنت اور توجہ کے ساتھ الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کا منصوبہ عمل میں لایا ہے جہاں ایسے بچوں کو تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو نا موافق حالات کے باعث بھیک مانگنے، کوڑا چننے یا چائلڈ لیبر جیسے کام کرنے پر مجبور تھے۔الخدمت فاؤنڈیشن اپنے تمام چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز میں ایسی تقاریب کا اہتمام کرتی رہتی ہے جس کا مقصد بچوں کی ضروریات کا خیال کرنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -