تعلیمی اداروں میں پلے گراؤنڈزکو بھی جدید سہولیات سے آراستہ کریں گے، زمرد یاسمین

تعلیمی اداروں میں پلے گراؤنڈزکو بھی جدید سہولیات سے آراستہ کریں گے، زمرد ...

  

لاہور( لیڈی رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موجود بڑے پلے گراؤنڈزکو بھی ڈویلپ کریں گے اوران پلے گراؤنڈز میں رات کو کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرانے کیلئے فلڈ لائٹس لگائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سپورٹس اکیڈمی بنائی جائے گی۔ مختلف کھیلوں کے فروغ اور بچوں و بچیوں کو تربیت دینے کیلئے پیشہ ورانہ کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں اورپلے گراؤنڈز میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا بھی جائزہ لیا جائے گا ، سب کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں ان کمیٹیوں میں متعلقہ کھیلوں کے ماہر کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گااور یہ کمیٹیاں شارٹ،میڈیم اورلانگ ٹرم اقدامات تجویز کریں گی۔کمیٹیاں آج ہی سے اپنے کام کا آغاز کریں تاکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے بلاتاخیر فیصلے کر کے اقدامات کیے جائیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -