جعلی بھرتی کیس ، ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ ریکارڈ راؤندیم اختر کی ضمانت خارج

جعلی بھرتی کیس ، ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ ریکارڈ راؤندیم اختر کی ضمانت خارج

  

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن مرید حسین نے جعلی بھرتی کیس میں ملوث ڈائریکٹر لینڈ منیجمنٹ ریکارڈ راو ندیم اختر کی ضمانت خارج کردی جس کے بعد اینٹی کرپشن نے ملزم کواحاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں ڈائریکٹر لینڈ منیجمنت ریکارڈ راو ندیم اختر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت میں اینٹی کرپشن کے تفتیشی آفیسر سرکل آفیسر زبیر اخلاق نے ریکارڈ پیش کیا ،عدالت کو بتایا گیا کہ اس کیس میں ڈائریکٹر لینڈ مقبول سمیت 5ملزمان گرفتار ہیں جبکہ راؤندیم اختر باہر ہے ،ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 400 قریب افراد کو جعل سازی سے بھرتی کیا اور رقم حاصل کی اس کیس میں گرفتار ملزمان کے ساتھ راؤ ندیم اختر بھی برابر کا شریک ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی ضمانت کو خارج کیا جائے جبکہ وکیل صفائی نے اینٹی کرپشن کے موقف کی تردید کی اور بتایا کہ راوندیم اختر اس کیس مین بے گناہ ہے اس نے بھرتی نہیں کیا تاہم عدالت نے دونوں وکلا ء کی بحث کے بعد ریکارڈ کی پڑتال کی اور بعد میں راوندیم اختر کی ضمانت کو خارج کردیاہے، ملزم کے عدالت سے نکلتے ہی اینٹی کرپشن نے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -