حبیب بینک کی ڈیفالٹر کمپنی کے خلاف 9 کروڑ 39لاکھ کے ریکوری کے دعویٰ

حبیب بینک کی ڈیفالٹر کمپنی کے خلاف 9 کروڑ 39لاکھ کے ریکوری کے دعویٰ

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے حبیب بینک کی ڈیفالٹر کمپنی ملیک فوڈ کے خلاف 9 کروڑ 39لاکھ کے ریکوری کے دعویٰ پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28جنوری کو جواب طلب کر لیاہے۔بینکنگ عدالت کے جج ذوالفقار لون نے حبیب بینک کے ریکوری کے دعوے پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملیک فوڈ کمپنی نے 2013ء میں 150 کنال سے زائد اراضی رہن رکھوا کر 10کروڑ روپے قرض حاصل کیا، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ ملیک فوڈ کمپنی قرض کی کچھ اقساط ادا کرنے کے بعد قرض کی بقایا رقم ادا نہیں کر رہی جس پر بینک نے کمپنی کو ڈیفالٹر قرار دے دیا ،نادہندہ کمپنی کے خلاف 9 کروڑ 39لاکھ روپے کی ڈگری جاری کی جائے، عدالت نے دعوے پر مزید کارروائی 28جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -