گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں بین الکلیاتی تقریری مقابلے کا

گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں بین الکلیاتی تقریری مقابلے کا

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بسلسلہ تقریبات 125سالہ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں بعنوان ’’نبی کریمﷺ بطور معلم انسانیت‘‘ ایک بین الکلیاتی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی پروفیسر حافظ محمد سعید عاطف تھے۔ صدارت پروفیسر طاہرجاوید (پرنسپل) نے کی۔ پروفیسر محمد زاہد اعوان، پروفیسر خالد رفیع، ڈاکٹر مقبول عثمانی اور پروفیسر اسلام خان نے منصفین کے فرائض انجام دیئے۔

سید عرفان مہدی ،جی سی یو لاہور، اول، بشارت فیاض،اسلامیہ کالج لاہور، دوم، عبدالحفیظ ،پنجاب یونیورسٹی، لاہور، سوم، رمشا الیاس، جی سی ٹاؤن شپ لاہور، خصوصی انعام قرار پائے۔ تقریب میں پروفیسر انور سعید، ڈاکٹر شاہد امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر غضنفر علی وڑائچ کے علاوہ کالج اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -