عبدالجبار قمر پنجاب مانیٹرنگ ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب

عبدالجبار قمر پنجاب مانیٹرنگ ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب مانیٹرنگ ایسوسی ایشن سکول ایجوکیشن کا سالانہ اجلاس زیر صدارت جناب رانا اشفاق احمد منعقد ہوا جسمیں پنجاب کے تمام اضلاع کے صدر اور نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اور نئے انتخابات کروائے گئے ان انتخابات میں عبدالجبار قمر بطور صدر، محمد سرور علوی،بطور سینئر نائب صدر اور رانا طیب ،بطور جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ اجلاس میں تمام ڈویژنل صدر اور زونل صدور کا انتخاب بھی کیا گیا۔سبکدوش ہونے والے صدر رانا اشفاق نے تمام ایم ای ایز کاشکریہ ادا کیا اور نئے منتخب صدر عبدالجبار قمر نے ضلعی نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کرنی چاہیے اوردوران معائنہ سکولوں میں اعلیٰ اخلاق کا ثبوت دینا چاہیے اور خاص طور پر خواتین اداروں میں چادر اور چاردیواری کا خیال رکھتے ہوئے نہایت احسن طریقے سے اپنی ڈیوٹی انجام دیں۔ نئے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ حکام بالا کو عدالت عالیہ لاہور کے فیصلے کی روشنی میں ایم ای ایزکو ریگولر پے سکیل دینے چاہئیں اگر حکام بالا اس فیصلے پر من و عن عمل نہیں کریں گے تو ہم ایک بارپھر اعلیٰ عدلیہ کی طرف رخ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

جلاس کے اختتام پر منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھایا کہ ہم اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -