آصف سعید منیس کانیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کادورہ

آصف سعید منیس کانیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کادورہ

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) منسٹر لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیو یلپمنٹ پنجاب آصف سعید منیس نے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کادورہ کیا اور وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا ، سینئر فیکلٹی ممبران اور ایڈ منسٹر یٹیو افسران کے ساتھ ملا قات کی۔ ملاقات میں لا ئیو سٹاک اور پو لٹر ی سیکٹرز کی پاکستان میں موجودہ صورت حال نیز مویشیوں کی بیما ریو ں کی تشخیص ،ویکسین ،علاج اور ملک میں دودھ، گوشت اور لوکل مویشیوں کی افزا ئش نسل بڑ ھا نے سے متعلقہ امور پر تفصیلی گفتگو ہو ئی ۔اُ نہو ں نے مویشی پال حضرات کی دہلیز پر ویٹر نری کی تما م تر سہو لیات فراہم کر نے کے لیئے یو نیورسٹی اور محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے درمیان تعا ون کو مزید فرو غ دینے پر بھی زور دیا۔ و ا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے منسٹر لائیو سٹاک آصف سعید منیس کو ویٹر نر ی یو نیور سٹی کے مختلف تعلیمی ، تحقیقی، نصا بی و غیر نصا بی سر گر میو ں ، ایکسٹینشن و ٹریننگ پروگراموں اور کلینکل سروسزکے با رے میں تفصیلی بتا یا اور کہا کہ یو نیور سٹی انڈ سٹر ی کے ساتھ ملکر مختلف مسا ئل کے حل و تدارک کے لیئے کلید ی کردار ادا کر رہی ہے نیز برا ئلر مر غی کے گوشت کے بارے میں عوام میں پائے جانے والے غلط ابہام حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔

کیو نکہ پولٹر ی کا گوشت غذا ئیت سے بھر پورہے ۔بعد ازیں منسٹر لا ئیو سٹا ک نے وائس چانسلر کے ہمراہ یو نیورسٹی کے مختلف شعبہ جات اور کلینکس کا دورہ کیا اور یوا س بز نس سکول کے سامنے پو دا بھی لگایا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -