سانحہ لودھراں میں غفلت کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے،مزمل اقبال

سانحہ لودھراں میں غفلت کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے،مزمل ...

  

لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ محمد ارشد اور دیگر عہدیداروں صادق صدیقی، اجمل اشفاق، امتیاز شاہین، حاجی منیر، میاں اسحاق، رضوان یوسف نے سانحہ لودھراں میں ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس واقع کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ریلوے ٹھوس اور مناسب اقدامات کرے۔ انہوں نے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے! آمین۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان ورثاء کو زیادہ سے زیادہ امداد دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -