سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی نے قاسم محمود ولد غلام مصطفی کوفزکس کے مضمون میں ان کے’’فرسٹ پرنسپل کے مطابق زنک بیسڈ ٹرانسزیشن میٹل (ٹی ایم) ڈوپڈ۶۔۲ فیرومیگنیٹک سیمی کنڈکٹرز کا مطالعہ ‘‘ کے موضوع پر،امتیاز عالم ولد خورشید عالم ،خدیجہ شکراللہ دختر شکراللہ گوریہ کوساؤتھ ایشین سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’شہر بندی کا جنوبی ایشیا کے شہروں کی آب و ہوا پر اثرات کا امکانی و زمانی جائزہ ‘‘ کے موضوع پر،محمد سلیم ولد لطیف احمد کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’’یونیورسٹی کی سطح پر خدمات کے معیار اور طلباء کی طمانیت کا تعلق‘‘ کے موضوع پراورشاہین سلطانہ دختر سلطان احمد کوہائی انرجی فزکس کے مضمون میں ان کے’’انٹر ایکشن آف بی سی میسون ان کیو جی پی ‘‘ کے موضوع پر ،پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -