2018 کے انتخابات پاکستان کی سیاست کا رخ موڑ دیں گے،علی اکبر

2018 کے انتخابات پاکستان کی سیاست کا رخ موڑ دیں گے،علی اکبر

  

لاہور(جنرل رپورٹر) . حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات پاکستان کی سیاست کا رخ موڑ دیں گے جس کا ہر راستہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کی طرف جاتا ہوگا. وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے تحمل اور تدبر نے بوڑھے اور بچے سیاست دانوں کی سیاسی راہیں تقریبا مسدود کردی ہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ ناکام سیاسی تاجروں کے آنے جانے سے فرق پڑے گا نہ جھوٹ کی سیاست کرنے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا راستہ روک سکیں گے۔

پاکستان کا ہر شہری میاں محمدنواز شریف کی ملک و قوم کے لئے انتھک محنت اور کوششوں کا معترف ہوچکا ہے. ماضی میں حکمرانی کے ادوار میں ناکام رہنے والے آئندہ ایک سال اسمبلی میں آکر قوم کے ساتھ مذاق کے سوا کچھ نہیں کر پائیں گے. ملکی کی اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی کسمپرسی ظاہر کر رہی ہے کہ بہت جلد پیپلز پارٹی بھی تحریک انصاف کے کنٹینر پر سوار ہو جائے گی. پانا مہ کیس میں سے کچھ نہیں نکلے گا ملک بدلنے کے لئے بنی گالہ کی بجاے عوام کے درمیان آکر ان کی خدمت کرنی ضروری ہے. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پاکستان کو بدل رہی ہے ہر طرف ترقی کے منصوبے بدلتے پاکستان کی گو اہی دے رہے ہیں قوم اب چاچا اور بھتیجے کی سیاست سے بیزار ہوچکے ہیں. تحریک انصاف کی سیاسی دوکان بند کروانے کے بعد اسمبلیوں میں کاروبار کے لئے آنے والوں کی دوکانیں پاکستان مسلم لیگ(ن) بند کروائے گی. پیپلز پارٹی کے دھڑوں میں اضافہ پیپلز پارٹی کے اندرونی خلفشار اور ٹوٹ پھوٹ کی نشاندہی کر رہا ہے آئندہ انتخابات سے پہلے پیپلز پارٹی کی صفوں سے ایک سے زائد پارٹیاں جنم لے سکتی ہیں. علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترقی کے ایجنڈے نے اپوزیشن کی سیاسی دوکانیں بند کروادی ہیں اب صرف ماضی کے حکمرانوں سے مایوس اور پاکستان سے محبت کرنے والے عناصر سیاسی میدان میں متحرک کردار ادا کرتے نظر آئیں گے. ڈوبتی سیاست کی آخری سانسیں آئندہ انتخابات تک اپنی دوکانیں کھلی رکھنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -