چار ملزمان شک کا فائدہ لیتے ہوئے بری

چار ملزمان شک کا فائدہ لیتے ہوئے بری

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اعظم نے اشتعال انگیز لٹریچرتقسیم کرنے اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں ملوث چار ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیاہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سی ٹی ڈی پولیس نے اکبر چوک جوہرٹاؤن سے 4ملزمان حسن اکبر، نذیر احمد، عاطف رضا اور خرم شہزاد کے خلاف اشتعال انگیز لٹریچر رکھنے کے الزام میں چالان پیش کیا چالان عدالت میں آنے پر اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت ہوئی عدالت میں استغاثہ ملزمان پر جرم ثابت نہ کرسکا جس پر عدالت نے چاروں ملزمان کو شک کا فائددہ دے کر بری کردیا۔

واضح رہے کہ یہ چالان پوپا کورٹ سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کیا گیا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -