گرین فارمیسی کنال روڈ کو 10لاکھ روپے کے ضمانت نامے پر کھولنے کا حکم جاری

گرین فارمیسی کنال روڈ کو 10لاکھ روپے کے ضمانت نامے پر کھولنے کا حکم جاری

  

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ نے گرین فارمیسی کنال روڈ کو 10لاکھ روپے کے ضمانت نامے پر کھولنے کا حکم جاری کردیاہے۔چیرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں گرین فارمیسی کو سیل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں گرین مارمیسی انتظامیہ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ آہندہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کوئی پروڈیکٹ فروخت کریں گے ان کی فارمیسی کو کھول دیا جائے۔

عدالت نے ان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ضمانت کے طور پر 10لاکھ روپے کی ضمانت پر گرین فارمیسی کو کھولنے کا حکم جاری کردیا۔ ڈرگ انسپکٹر نے جعلی کریم فروخت کرنے پر گرین فارمیسی کو بند کردیا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -