تیز رفتاری اور بے ہنگم ڈرائیونگ کے مقدمہ میں ملزم پر جرمانہ عائد

تیز رفتاری اور بے ہنگم ڈرائیونگ کے مقدمہ میں ملزم پر جرمانہ عائد

  

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے تیز رفتاری اور بے ہنگم ڈرائیونگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے ملزم فیضان حسن کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جنوبی چھاونی پولیس نے ملزم کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے جبکہ پولیس کے پاس ملزم کے خلاف تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے کاکوئی ثبوت موجود نہیں۔

،ملزم کے خلاف درج مقدمہ خارج کیا جائے، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ٹریفک پولیس نے جنوبی چھاونی کے علاقہ میں ملزم کو ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے روکا تو ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جس کا گھیراؤ کر کے گرفتار کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملزم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف اپنی جان بلکہ سڑک پر جانے والے دیگر شہریوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالا ،ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم فیضان حسن پر 800روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -