پنجم ،ہشتم اور مردم شماری کے بائیکاٹ کی دھمکی پر تحریک التواء کار اسمبلی میں جمع

پنجم ،ہشتم اور مردم شماری کے بائیکاٹ کی دھمکی پر تحریک التواء کار اسمبلی میں ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے اساتذہ کی جانب سے پنجم ،ہشتم اور مردم شماری کے بائیکاٹ کے دھمکی پر تحریک التواء کار اسمبلی میں جمع کرادی۔حکومت پنجاب اساتذہ کی اپ گریڈیشن سمیت تمام جائز مطالبات حل کرے۔نبیلہ حاکم علی نے تحریک التواء کار میں موقف اختیار کیا ہے کہ اساتذہ کو دو سال سے اپ گریڈیشن کی جھوٹی تسلی دی جارہی ہے اور مذاکرات میں طے پائے گئے معاملات کو پس پشت ڈال کر اساتذہ کو انسانی حقوق کے منافی سزائیں دی جارہی ہیں ۔سرکاری تعلیمی اداروں کو پیف اور دانش سکولز اتھارٹی کے حوالے کیا جارہا ہے۔

،تعلیمی نظام میں بہتری کی بجائے اسے تباہ کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز بنادی گئی ہیں اور ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ کو بے اختیار کرکے اساتذہ کو سیاسی لوگوں کا غلام بنانے کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔انہوں نے مزید کہا امتحانات اور مردم شماری کا بائیکاٹ سمیت سکولوں کی تالہ بندی جیسے انتہائی اقدام آئندہ الیکشن اور ہزاروں بچوں کی تعلیمی کا متاثر کرسکتے ہیں ۔لہذا پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ اساتذہ کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -