کیپٹن (ر) ایم اے فاروقی کیلئے بہترین خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ
لاہور (پ ر) ایس پی علامہ اقبال ٹاؤن عادل میمن نے تھانہ اقبال ٹاؤن کے کوآرڈی نیٹر کیپٹن (ر) ایم اے فاروقی کو بہترین خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ کیپٹن (ر) فاروقی کو چند ماہ قبل علامہ اقبال ٹاؤن میں مصالحتی کاموں کے حوالے سے کوآرڈی نیٹر مقرر کیا تھا۔ جہاں انہوں نے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بہترین خدمات سرانجام دیں۔ جس پر انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔