براق ہائی سکول‘ جہانگیر پارک عقب جنرل ہسپتال کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

براق ہائی سکول‘ جہانگیر پارک عقب جنرل ہسپتال کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)براق ہائی سکول‘ جہانگیر پارک عقب جنرل ہسپتال‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ رحمان گرلز ہائی سکول‘ بیڈن روڈ‘لاہور‘ودیگر کا وزٹ کیا۔

پیراڈائز پبلک ہائی سکول‘ نورانی باغ‘ محمود بوٹی‘لاہور‘پاکستان سکول آف سکالرز‘ قائداعظمؒ سٹریٹ‘ محمود بوٹی‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ بشیر کالونی‘ یوسف پارک‘شاہدرہ‘لاہور‘القلم ماڈل ہائی سکول‘ محمود روڈ‘ یوسف پارک‘ شاہدرہ‘لاہوراور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد476تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -