نادہندہ شہری کے 8سال بعد وارنٹ گرفتاری جاری

نادہندہ شہری کے 8سال بعد وارنٹ گرفتاری جاری

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے دبئی اسلامک بینک کے 30لاکھ روپے کے نادہندہ شہری کے 8سال بعد وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو 21فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے۔بینکنگ عدالت کے جج قمر اعجاز نے دبئی اسلامک بینک کے ریکوری کے دعوے پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کینٹ کے رہائشی عماد افسر نے 2009ء میں تیس لاکھ قرض لیا جس کی ادائیگی 240ماہانہ اقساط میں کی جانا تھی لیکن بینک نادہندہ شہری نے اکتوبر دو ہزار نو میں قرض کی ادائیگی روک دی ،بینک نادہندہ شہری سے قرض کی رقم واپس دلوائی جائے، عدالت کو بتایا گیا کہ بینک نادہندہ عماد افسر عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہا جس پر عدالت نے بینک ڈیفالٹر عماد افسر کیوارنٹ گرفتاری اور ضمانتی مراتب علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو حکم دیا ہے کہ عدالتی حکم پر اکیس فروری کو عمل درآمد کرایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -