موجودہ حکومت کے دور میں بڑھتے قرضوں نے ملک کو مقروضستان بنادیا ،کامران سیف

موجودہ حکومت کے دور میں بڑھتے قرضوں نے ملک کو مقروضستان بنادیا ،کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں بڑھتے ہوئے قرضوں نے ملک کو مقروضستان بنادیا ،بڑھتے ہوئے قرضوں کے باعث ہر پاکستانی مزید تیس ہزار کا مقروض بن چکا ہے اور موجودہ صورتحال میں ہر پاکستان تقریباً4لاکھ کا مقروض ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور حکومت میں ہر روز ساڑھے چار ارب کا ریکارڈ قرضہ لیا جو ایک ریکارڈ ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران پاکستان میں آنے والی حکومتیں ملک میں نئے منصوبے شروع کرنے کیلئے قرضے لیتی رہی ہیں جس کی وجہ سے اس وقت پاکستان پر غیرملکی قرضوں کا بوجھ 75کھرب سے زیادہ ہوچکا ہے ۔اور اسی وجہ سے پاکستان میں قائم ہونے والی بیشتر حکومتوں نے مزید قرضے لینے کیلئے انتہائی قیمتی قومی اثاثوں کو گروی بھی رکھنا شروع کردیا۔

نواز حکومت نے ایک اور معاشی دھماکہ کرکے قوم پر قرضوں کا کوہ ہمالیہ لاد دیا ۔نوٹ چھاپنے کے فارمولے کے بعد نواز حکومت کا بے دریغ قرضے لینا کا بھی ریکارڈ بن گیا جو ملک کی خراب معاشی صورتحال کی نشاندہی ہے۔